حیدرآباد۔25۔دسمبر (اعتماد نیوز)دہلی میں انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی وجہ سے کانگریس کو پیش آنے والے نقصان کو کانگریس کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔چنانچہ اب کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے حلقہ پارلیمنٹ امیتھی میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار کمار وشواس بہت جلد راہول گاندھی کے حلقہ پارلیمنٹ میں ‘‘جھاڑو سندیش یاترا ‘‘ کے نام
سے یاترا کا آغاز کرینگے۔چنانچہ راہول گاندھی کے حلقہ میں عوام میں عوامی اور عام آدمی کی حکومت سے متعلق شعور بیداری مہم کرتے ہوئے اس یاترا کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے قومی صدر اروند کیجروال کا تین مرتبہ وزیر اعلی کے عہدہ پر فائز شیلا ڈکشت کو ‘اور دیگر کئی کانگریس وزرا کے شکست دینے کے بعد عام آدمی پارٹی کے امیدوار سینئر قائدین کو شکست دینے میں کافی شہرت رکھتے ہیں۔